Wednesday, March 18, 2015

پاکستانی خوش نصیب جس نے دبئی میں 10کروڑ روپے جیت لیے ، خوشخبری سے تاحال لاعلم



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی شہری نے دبئی میں ہونیوالی قرعہ انداز ی میں ایک ملین ڈالر(تقریبا10کروڑپاکستانی روپے) جیت لیے ہیں لیکن تاحال اپنی اس خوش قسمتی سے لاعلم ہے ۔ 
عرب میڈیا کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری کروڑوں کی قرعہ اندازی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی اور اس دوران ایک پاکستانی شہری عدنان ملک نے 10کروڑروپے جیت لیے ۔

انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عدنان ملک یہ لاٹری جیتنے والا آٹھواں پاکستانی ہے ،وہ ابھی کچھ بتانے کو موجود نہیں لیکن جب اُسے یہ خبرملی تو یقیناخوشی ہوگی ۔ 
اسی قرعہ اندازی میں دو لگژری گاڑیاں بھی دی گئیں ، خوش قسمت سعودی شہری نجیب نے آڈی گاڑی جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

خوش قسمت عرب باشندے کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں آتے رہتے ہیں اور ہمیشہ ہی دبئی ڈیوٹی فری شاپنگ کو ترجیح دیتے ہیں اور اب ٹکٹ خریدنا بھی ایک عادت سی بن چکی ہے ، اِس خوشخبری کا ایک عرصے سے انتظار تھا اور اب اپنا انعام وصول کرنے کے لیے دبئی کا ایک اور دورہ کریں گے ۔

No comments:

Post a Comment