وادی تیراہ میں فورسز کی فضائی کاروائی ، غیر ملکیوں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک
-
-
- خیبر ایجنسی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دہشت درگوں کے خلاف فضائی کاروائی کے
دوران سیکورٹی فورسز نے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج
کی جانب سے خیبر پی کے ون کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے خیبر ایجنسی
کے علاقے واری تیراہ میں فضائی کاروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 15 دہشت
گردوں کو ہلاک کر دیا گیا گیا ہے جبکہ متعدد دہشت گرد وں کے زخمی ہونے کی
اطلاعات بھی ہیں۔سیکورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں
میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے
بھی تباہ کیے گئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment