کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرام باغ کے علاقے پاکستان چوک میں برہانی مسلک کی صالح مسجد کے مین گیٹ کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے سے دو افراد جاں بحق اورخاتون سمیت 20افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔مرنیوالے ایک شخص کی شناخت شبیر حسین مڈوالا اور دوسرے کی شناخت حسنین کے نام سے ظاہر کی گئی ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو برہانی اورسول ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں چارزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق مسجدمیں نماز کی ادائیگی کے بعد نمازی باہر آرہے تھے کہ اس دوران ایک بج کر پچاس منٹ پر دھماکہ ہوگیاجس سے کئی نمازی زخمی ہوگئے جبکہ دھواں پھیل گیا، گیٹ کے قریب کھڑی موٹرسائیکلیں گرگئیں ۔
مقامی پولیس نے کہاکہ مسجد کے گیٹ پر کھڑی موٹرسائیکل میں بارودی مواد نصب کیاگیاتھا جس سے دھماکہ کیاگیاجبکہ ڈی آئی جی خالد شیخ نے کہاکہ دھماکہ کرنے کے لیے ٹائم ڈیوائس کا استعمال کیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہاہے کہ دھماکے میں تین سے ساڑھے تین کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیااوراِس میں نٹ بولٹ اور چھرے بھی استعمال کیے گئے ہیں ۔
سیکیورٹی حکام اور تحقیقاتی ادارے کراچی کے گنجان آباد علاقے میں واقع مسجد کے باہر جائے دھماکہ پرپہنچ گئے اور جائے دھماکہ کو سیل کرکے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ شواہد اکٹھے کیے ۔

No comments:
Post a Comment