تفصیلات کے مطابق ایلیٹ 21 مارچ 1979ءکو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پیدا ہوئے اور ان کے والد ایک پلاسٹک سرجن تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ سیتھیونز کالج میں حاصل کی اور کرکٹ کا آغاز بھی کالج دور سے ہی کیا۔ انہوں نے 1996-97 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنا پہلا میچ "Gauteng" کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلا جس میں انہوں نے 67 رنز بنائے۔ اس کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ اے ٹیم کی جانب سے بھارتی اے ٹیم کے خلاف ایک میچ بھی کھیلا۔
"Gauteng" ٹیم کے کپتان نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کین رادرفورڈ تھے جنہوں نے ایلیوٹ میں چھپے ٹیلنٹ کو پرکھ لیا تھا اور وہ یہ بھی جانتے تھے کہ جنوبی افریقہ میں کوٹہ سسٹم ایلیوٹ کے کرکٹ کیرئیر کو آگے نہیں بڑھنے دے گا اور انہی کی نصیحت پر ایلیٹ 2001ءمیں جوہانسبرگ کو خیرباد کہہ کر نیوزی لینڈ چلے گئے۔
ایلیوٹ نے 2007ءمیں نیوزی لینڈ کی انٹرنیشنل ٹیم میں شمولیت کیلئے کوالیفائی کر لیا اور 2008ءمیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ انگلینڈ کے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ہی انہوں نے ون ڈے کیرئیر کا آغاز بھی کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے انٹرنیشنل ون ڈے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ سال 2009ءمیں چیپل ہیڈلی سیریز کے دوران انہوں نے 8 فروری کے روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی ۔ ورلڈکپ 2015ءکے سیمی فائنل میں انہوں نے شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں لے جانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایلیوٹ نے چھکا مار کر اپنے ملک کی ٹیم کو ہی باہر کر دیا ہے۔
No comments:
Post a Comment