لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ کے دوران ناقص کارکردگی دکھانے والے اوپنر احمد شہزاد کو شائقین کرکٹ کاشکریہ اداکرنامہنگاپڑا اور خاتون مداح نے ذلیل کرکے رکھ دیا جس پر مجبوراً احمد شہزاد کو کمنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑالیکن خاتون نے اپنے کمنٹس کا پہلے ہی سکرین شاٹ لے لیاتھا جو دوبارہ شیئرکردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر اپنے ایک پیغام میں احمد شہزاد نے لکھاکہ ’محبت اور ساتھ دینے پر تمام لوگوں کاشکریہ ،اپنی دعاﺅں میں یادرکھیں اور ہماری ٹیم میں میری حمایت کرتے رہیں ، ہم میں سے ہرایک نے آپ کی خواہشات اور توقعات پوری کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ایسانہ ہوسکا“۔
احمد شہزاد کاسٹیٹس اپ ڈیٹ ہوتے ہی ایک دل جلی مداح ’ث م ‘بھڑ ک اُٹھی اور کمنٹس میں لکھاکہ اگر وہ اکیلے واپس آتے تو وہ کوئی بددعا دیتی لیکن اب ایسانہیں کرسکتی تھی ، اتنا ضرور ہے کہ وہ کسی مشکل میں پھنس جائیں اورجب اُس چنگل سے جان چھڑاکر پاکستان پہنچیں توآئندہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناﺅ ہوچکاہولیکن اس مصیبت کے دوران اپنی سیلفی لینا ضرور یادرکھنا۔یادرہے کہ کچھ الفاظ عزت نفس کے خلاف تھے جن کا یہاں ذکر کرنامناسب نہیں ۔
خاتون کے کمنٹس کے بعد دھڑادھڑا لائیکس اور شیئرنگ شروع ہوگئی جس پر احمد شہزاد نے متعلقہ خاتون کا وہ کمنٹ ڈیلیٹ کرنے میں ہی عافیت سمجھی لیکن خاتون بھی بڑی چالاک نکلیں جنہوں نے پہلے ہی اپنے کمنٹ کا سکرین شاٹ محفوظ کررکھاتھا۔ احمد شہزاد کی طرف سے کمنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد خاتون حرکت میں آئی اور فوٹو کی شکل میں موجود کمنٹ کو دوبارہ لگاتے ہوئے لکھاکہ ”جانتی تھی، توڈیلیٹ کرے گایہ کمنٹ! اس لیے پہلی ہی کاپی کرلیاتھا“۔
احمد شہزاد کی طرف سے کمنٹ ڈیلیٹ ہونے کے بعد دوبارہ لگائے گئے فوٹوکمنٹ کو سینکڑوں لوگوں نے پسندکیا اوراس کی آدھی تعداد نے خاتون کو داد دی ۔

No comments:
Post a Comment