Friday, March 27, 2015

سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر بھی وہاب ریاض کے دیوانے نکلے



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ میں شاندار کا کردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پاکستانی باﺅلر وہاب ریاض نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل میں گھر کرلیا لیکن اس کے ساتھ ہی اُن کے سحر میں جکڑے جانے سے بھارتی بھی نہ بچ سکے اور سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر منوہر سنگھ بھی وہاب ریاض کے مداحوں میں شامل ہیں ۔ 
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر منوہر سنگھ نے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی، وہاب ریاض کو ابھی بہت آگے جانا ہے، وہ کبھی ڈسپلن نہ چھوڑیںاور کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام بنائیں ، میچ دیکھنے والے لوگ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ وہاب ریاض میں کتنا آگے جانے کی صلاحیت موجود ہے ۔

No comments:

Post a Comment