Thursday, March 5, 2015

I receive a lot of love from Pakistan: Anushka Sharma

ممبئ: بالی ووڈ کی میگا ہیروئن انوشکاشرما کے مداح پوری دنیا کی طرح پاکستا ن میں بھی موجود ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ انوشکا شرما بھی اپنے پاکستانی پرستاروں کی نہ صرف قدر کرتی ہیں بلکہ ان سے پیار بھی کرتی ہیں۔
فلم ’’رب نے بنا دی جوڑی ‘‘ سے فلمی کیرئیر کا شاندار آغاز کرنے والی انوشکا شرما نے ’’ ایکسپریس ٹری بیون ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان سے مجھے ڈھیر سارا پیار اور بہت ساری محبت ملتی ہے‘ میں بھی اپنے پاکستانی پرستاروں سے اتنی ہی محبت کرتی ہوں جتنی وہ مجھ سے کرتے ہیں۔ پاکستان میں میرے بہت سے فینز اور دوست رہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان بھلے ہی تناؤ ہو، پاکستانیوں سے میرا لگاؤ اور ان کی میرے لیے محبت کم ہونے والی نہیں۔
انوشکا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی پاکستانی فلم میں کام کرنا پسند کریں گی۔۔؟ توان کا جواب تھا ’’کیوں نہیں‘‘ ۔ انوشکا کے بقول ’’ایک تخلیقی انسان ہونے کے ناطے جہاں کہیں غیرمعمولی اور اچھا کام ملے گا کروں گی‘ پاکستان سے اگر کوئی چیلنجنگ اور دلچسپ رول آفر ہوا تو یقیناً قبول کروں گی‘‘۔
انوشکا نے یہ بھی بتایا کہ انھیں پاکستانی میوزک بہت اچھا لگتا ہے۔ خاص کرکوک اسٹوڈیو کی وہ بہت بڑی فین ہیں۔ فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ سے لے کر ’’ پی کے‘‘ جیسی بلاک بسٹرفلموں کی ہیروئن انوشکا شرما اب بالی ووڈ کی سب سے کم عمر پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔دوران سفرغیرمعمولی حالات کا شکار ہونے والے جوڑے کی کہانی ’’این ایچ10‘‘ کی پروڈیوسر انوشکا شرما ہی ہیں۔

No comments:

Post a Comment