Friday, April 10, 2015

محمد حفیظ نے نئے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیدی



چنئی (قدرت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے نئے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے دیا ہے جس کی رپورٹ کچھ دنوں میں متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ بہت اچھا رہا ہے اور امید ہے کہ ایکشن کلیئر ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہیں تاکہ وہ الیکشن کلیئر ہونے پر دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہوں اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے ایکشن کے ساتھ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

No comments:

Post a Comment