شمالی کوریائی حکومت کی طرف سے ”کم جونگ اُن کی انقلابی سرگرمیاں“ کے نام سے ایک گائیڈ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ”پیارے رہنما“ نے محض تین سال کی عمر میں بہترین طریقے سے کار چلانا سیکھ لی تھی۔ اسی طرح ایک اور واقعہ بیان کیا گیا ہے جس کے مطابق کم جونگ اُن نے 9 سال کی عمر میں کشتیوں کی ایک دوڑ کے دوران ایک غیر ملکی کمپنی کے سربراہ کی سخت پٹائی کردی۔ اس گائیڈ میں اسی طرح کی اور بھی بڑی بڑی گپیں ماری گئی ہیں اور قوم سے توقع کی گئی ہے کہ وہ شمالی کوریائی صدر کے بارے میں ان عجیب و غریب کہانیوں کو سچ تسلیم کرے۔ والدین اور اساتذہ کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ یہ گائیڈ بچوں کو گھروں اور سکول میں پڑھائیں تاکہ وہ عظیم رہنما کی زندگی سے روشناس ہوسکیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں موجودہ صدر کے والد کم جونگ اِل کے بارے میں بھی اسی طرح کی کہانیاں سنائی جاتی رہیں ہیں اور شمالی کوریا کے حکام کبھی بھی یہ سوچنے کی زحمت نہیں کرتے کہ دنیا ان مزاحیہ کہانیوں کے بارے میں کیا سوچے گی۔
No comments:
Post a Comment