Monday, April 20, 2015

پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز، اربوں ڈالر کے معاہدے


پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ نے آٹھ منصوبوں کی نقاب کشائی کی اور ویڈیو لنک کے ذریعے بجلی کے پانچ منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ایف ایم دوستی چینل اسٹوڈیو بھی بنے گا۔ اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آفس میں چینی صدر نے اربوں ڈالر کے منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ نے 8 منصوبوں کی نقاب کشائی کی ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے بجلی کے پانچ بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں 900 میگاواٹ کے قائداعظم شمسی توانائی منصوبہ، 720 میگاواٹ کا کروٹ پن بجلی منصوبہ اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے داؤد ، جھمپیر اور سچل منصوبے شامل ہیں ۔ چھوٹے پن بجلی منصوبوں کے لیے مشترکہ تحقیقی مرکز کا افتتاح بھی کیا گیا ۔ ڈیجیٹل ٹرسٹیر ئیل ملٹی میڈیا براڈ کاسٹ منصوبہ بھی شروع ہو گیا۔ ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے ایف ایم 98 دوستی چینل اسٹوڈیو کا بھی افتتاح کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان آپٹیکل فائبر کیبل منصوبہ کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ لاہور میں چینی بینک کی برانچ کھولنے اور میٹرو اورنج ریلوے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑے منصوبوں کے لیے تعاون کے فریم ورک اور پاک چین اقتصادی تکنیکی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔ چین پاکستان میں ثقافتی مرکز بھی کھولے گا۔

No comments:

Post a Comment