Friday, April 10, 2015

نجی ایئرلائن کی پرواز دمام ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان واپس آ گئی



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ایئر لائن کی پرواز کو دمام ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان واپس پہنچ گئی ہے جس کی باضابطہ طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ذرائع کاکہناہے کہ غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے ایئرپورٹ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے واپس پاکستان آگئی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دمام ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ ملنے وجہ سے طیارہ شارجہ سے ایندھن بھروا کر واپس آگیاہے جس کے بعد دمام جانے والے 240مسافروں کو قیام کیلئے مختلف ہوٹلوں میں بھجوادیا گیا جبکہ دمام کیلئے دوسری پرواز آج رات دس بجے روانہ ہو گی ۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہناہے کہ طیارہ کو اترنے کی اجازت نہ ملنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسیکیں تاہم وجوہات معلوم کرنے کی لئے سعودی ایئرلائن حکام سے رابطہ کیا جا رہاہے او ر جلدہی وجوہات سامنے آجائیں گی ۔

دوسری طرف سعودی عرب سے موصول ہونیوالی غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور  آنے والے  198مسافر دمام ایئرپورٹ پر 10 گھنٹوں  سے پرواز کے منتظر  ہیں لیکن تاحال طیارہ وہاں نہیں پہنچ سکا جس کے بعد شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ اِس طیارے کی کئی گھنٹے  تاخیر  کی وجہ سے شیڈول کے مطابق بعد میں آنیوالی پروازیں پہلے پہنچ گئیں اور ایئرپورٹ مصروف ہونے کی وجہ سے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔

No comments:

Post a Comment