Showing posts with label israel. Show all posts
Showing posts with label israel. Show all posts

Sunday, April 19, 2015

پانچ سالہ ننھے فلسطینی مجاہد نے اسرائیل درندگی کے سامنے بہادری کی نئی تاریخ رقم کر دی

یروشلم (نیوز ڈیسک) فلسطینی یوم اسیران کے مظاہروں کے دوران ایک پانچ سالہ فلسطینی بچے نے بے جگری کے ساتھ نصف درجن مسلح اسرائیلی فوجیوں کے سامنے آ کر اور ان پر پتھر برسا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔


برطانوی جریدے ”میل آن لائن“ کے مطابق یہ ناقابل یقین واقعہ مغربی کنارے کے قصبے بیلین میں پیش آیا جہاں فلسطینی نوجوان اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے اور کچھ نوجوان پتھر بھی برسا رہے تھے۔ اسرائیلی فوجی نوجوانوں پر آنسو گیس پھینک رہے تھے اور ہوائی فائرنگ بھی کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک ننھا بچہ نہایت بے خوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے سامنے آ گیا۔ یہ بچہ جدید ہتھیاروں سے مسلح چھ فوجیوں کے سامنے آیا اور پھر پتھر اٹھا کران پر پھینکنے شروع کر دیئے۔ اس وقت اسرائیلی فوجی بھی بے یقینی کے عالم میں ننھے فلسطینی کو دیکھ رہے تھے جس نے چند پتھر برسائے اور پھر دوڑتا ہوا فلسطینی علاقوں کی طرف چلا گیا۔



Monday, March 2, 2015

اسرائیل : غوطہ خوروں کو سونے کے 2 ہزارسال قدیم سکے مل گئے

https://nyoobserver.files.wordpress.com/2015/02/463757434.jpg?w=970 
تل ابیب(قدرت نیوز) اسرائیلی ساحل کے قریب سے چھپا ہوا خزانہ غوطہ خوروں کو مل گیا، غوطہ خوروں کو سونے کے 2 ہزارسال قدیم سکے ملے، تمام سکے 11ویں صدی کے ہیں جن پر نبی اکرم ﷺ کا اسم مبارک لکھا ہے، انہوں نے حکام کے حوالے کردیئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق تمام سکے 11ویں صدی عیسوی میں فاطمی خلافت کے زمانے کے معلوم ہوتے ہیں، ان سب کا مجموعی وزن 6 کلو سے زیادہ ہے ، انہوں نے کہ ان سکوں کی مالیت کا تاحال کوئی حتمی اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعلقہ حکام نے ابتدائی جائزے کے بعد بتایا کہ ان سکوں پر نبی اکرم ﷺ کا اسم مبارک کندہ کیا ہوا ہے، تاہم انکا کہنا ہے کہ اپنی مالیت کے لحاظ سے یہ بہت بڑا خزانہ ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ دولت فاطمی خلافت کے دوران کسی سرکاری کشتی پر اس وقت کے صدر مقام مصر بھیجی گئی ہو اور جس کشتی پر یہ سکے لے جائے جارہے تھے وہ سمندری طوفان کا شکار ہوکر غرق ہوگئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھرپور تحقیق کی جائے گی تاکہ اصل حقائق کا علم ہوسکے
http://www.timeslive.co.za/Feeds/Reuters_Images/2012/07/11/09-07-2012-18-07-01-219mdf30902.jpg/ALTERNATES/crop_630x400/09-07-2012-18-07-01-219mdf30902.jpg