Get up-to-dated information on current issues & technology. Visit on daily basis to get yourself updated.
Showing posts with label russia. Show all posts
Showing posts with label russia. Show all posts
Wednesday, April 1, 2015
Lamb with human-like features including eyes, nose and mouth is born on a farm in Russia
Thursday, March 5, 2015
روسی کار ساز ادارے نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی تیار کرلی
ماسکو: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) روسی کار ساز ادارے کی یہ گاڑی مکمل طور پر بُلٹ پروف ہے۔ گاڑی کی نشستیں مہنگے ترین چمڑے سے تیار کی گئی ہیں۔ اس شاندار گاڑی کی قیمت گیارہ لاکھ ڈالرز ہے۔ یہ گاڑی لٹویا میں پیدا ہونے والے لیونارڈ ینکولووچ نے تیار کی ہے۔ لیونارڈ ینکولووچ پیشے کے اعتابر سے انجینئر ہیں اور 1990ء کی دہائی سے اس فیلڈ سے وابستہ ہیں۔ اپنے وسیع تجربے کے بعد انہوں نے دنیا کے امیر ترین افراد کیلئے گاڑیاں بنانے کا پروگرام بنایا اور اپنے اس ہدف کی تکمیل کیلئے اس پراجیکٹ سے منسلک ہوگئے۔ یہ گاڑی نہ صرف 312 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑکوں پر دوڑ سکتی ہے بلکہ اس میں مکمل آرمر پلیٹنگ، بُلٹ پروف وںڈوز، ایلکٹریفائڈ ڈور ہینڈلز اور دو پٹرول ٹینکس کے علاوہ بے پناہ خصوصیات کی حامل ہے۔ غیر ملکی ادارے سے اپنی اس گاڑی کی بارے گفتگو کرتے ہوئے لیونارڈ ینکولووچ کا کہنا تھا کہ امیر افراد بہت ہی عجیب لوگ ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ایک امیر ترین شخص کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کی مہنگی ترین کار بوگاتی خریدی لیکن وہ اس وقت غیر مطمئن ہوگئے جب ان کے ایک دوست نے ویسی ہی کار خرید کے ان کے سامنے کھڑی کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے دو خواتین ایک جیسا لباس زیب تن کرکے ایک ہی محفل میں اکھٹی شریک ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ کار مخصوص خریداروں کیلئے ہی تیار کی ہے جو مخصوص اور شاندار اشیاء میں دلچسپی لیتے ہیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)