Showing posts with label war. Show all posts
Showing posts with label war. Show all posts

Monday, April 6, 2015

صنعاءمیں موجود چند پاکستانیوں کا پاکستان آنے سے انکار :ترجمان دفترخارجہ


اسلام آباد(قدرت نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ صنعاءمیں موجود کچھ پاکستانیوں نے وطن واپسی سے انکار کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ پی آئی اے کی پرواز سے آنے والوں کی تعداد کا ابھی اندازہ نہیں لگایاجاسکتا۔لیکن کچھ دیر پہلے کی اطلاعات کے مطابق یمن میں محصور 188پاکستانی پی آئی اے کی فلائٹ ذریعے رات 8بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے ۔ وطن واپسی سے انکار کرنے والے پاکستانیوں کے نہ آنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں ہیں ۔

Wednesday, April 1, 2015

یمن میں فوجی آپریشن فوری بند کیا جائے:پاکستان کو یمن کی جنگ میں مداخلت سے گریز کرناچاہیے ، ایران


یمن میں فوجی آپریشن فوری بند کیا جائے:پاکستان کو یمن کی جنگ میں مداخلت سے گریز کرناچاہیے ، ایران


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ نے یمن میں حوثیوں پر فوجی آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یمن کی جنگ میں مداخلت سے گریز کرناچاہیے ، خطے میں جنگ کی آگ پورے علاقے کو جلا کر رکھ دے گی لہٰذا یمن میں فوجی آپریشن فوری روک کر سیاسی حل تلاش کیا جائے۔یادرہے کہ یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے لیے سعودی عرب حالت جنگ میں ہے  اور سعودی حکام نے پاکستان سے بھی مدد کے لیے رابطہ کیاہے دوسری جانب  ایرانی حکام یمن میں فوجی کارروائی کی ممانعت کرتے ہوئے فوری بندش کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔ اس وقت سعودی عرب کی قیادت میں کم ازکم 10 ممالک کی فوجیں یمن میں حوثی باغٖیوں کے لیے لڑرہے ہیں جبکہ یمن کی فوج دوحصوں میں تقسیم ہے ، اس ساری صورتحال میں وہاں ہزاروں پاکستانی ، بھارت اور حتیٰ کہ چین کے درجنوں شہری بھی یمن میں پھنسے ہوئے ہیں ۔