کراچی: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں پیر کو کمی دیکھی گئی اور امریکی آئل کی قیمت ایک بار پھر50ڈالر کی حد سے گرگئی۔
سہ پہر تک لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اپریل میں فراہمی کیلیے قیمت81 سینٹ کی کمی سے 59.41 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے اپریل میں ترسیل کیلیے نرخ 1.44 ڈالر گھٹ کر49.37ڈالر فی بیرل پر آگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 4.50فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔
No comments:
Post a Comment