Tuesday, February 17, 2015

لاہوردھماکے میں استعمال ہونیوالے دھماکہ خیزمواد کے بارے میں خوفناک انکشاف


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کردیاگیاہے اور اس کے تناظرمیں دہشتگردوں نے بھی اپنی حکمت عملی بدل لی ہے ۔ لاہورمیں پولیس لائنز کے باہر ہونیوالے دھماکے میں پہلی مرتبہ یہ دیکھاگیاہے کہ دھماکے کے فوری بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی اور کالے رنگ کا دھواں اُٹھتادکھائی دیاجبکہ اس سے قبل دھویں کے سیاہ بادل کم ہی دیکھے گئے تھے ۔

لاہو رمیں پولیس لائنز کے قریب خود کش حملے سے پولیس اہلکار سمیت 9افراد شہید، ایمرجنسی نافذ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

دھماکے میں بھاری مقدار میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے جس کے ہوٹل کی دیواروں پر دوردورتک نشانات موجود ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے چار سے پانچ پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں ۔دھماکے کی نوعیت اوردہشتگردوں کی حکمت عملی میں تبدیلی پر تحقیقاتی اداروں نے غور شروع کردیاگیاہے

No comments:

Post a Comment