یوسف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ وہ مکہ میں موجودگی پر اللہ کی بڑی مہربانی تصورکرتے ہیں ، اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد ایک فاتح کھلاڑی کا احساس ہورہاہے۔
عرفان نے لکھاکہ گذشتہ دن اُنہوں نے عمرہ اداکیا، ایساسکون ملا جیسے وہ پہلی دفعہ عمرہ کررہے ہیں ،دونوں بھائی 12فروری کو سعودی عرب پہنچے ہیں ، یہ زمین پر نہایت پاک جگہ ہے ۔
بھارتی ریاست گجرات کی ایک مقامی مسجد میں موذن کے بیٹے یوسف اور عرفان کا تعلق درمیانے گھرانے سے ہے اور عرفان نے بھارتی ٹیم میں اپنی پہچان فاسٹ باﺅلرکے طورپر بنائی ۔
ٹوئٹر پر عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر اور خبر سامنے آتے ہی دنیا بھر سے کرکٹ شائقین اُنہیں مبارکباد دے رہے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment