Friday, February 20, 2015

ورلڈکپ کے میچز فکس ہیں جس میں پاکستان کوارٹر فائنل میں ہار جائے گا، واٹس ایپ پیغام میں دع

نئی دلی: آئی پی ایل ہو، ٹی ٹونٹی ،کوئی عام سیریز یا پھر ورلڈ کپ کرکٹ ہی کیوں نہ ہو ہرایونٹ میں میچ فکسنگ کی گونج ہر وقت سنائی دیتی ہے اور اب کے بار تازہ ترین واٹس اپ پیغام میں ورلڈ کپ 2015 کے تمام میچز فکس ہونے کے دعوے نے تو ہلچل مچا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے تمام نتائج پہلے سے طے شدہ ہیں جبکہ اس بار بھارت اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکے گا۔

واٹس ایپ پر شائع پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دفاعی چیمپئن بھارت اس بار اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر پائے گا جب کہ وہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف پول میچز میں شکست کھا جائے گا جب کہ بھارت پہلے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے گا لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔
پیغام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوسرا کوارٹر فائنل زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا فاتح ہوگا جب کہ تیسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا انگلینڈ کو شکست دے گا اور اسی طرح چوتھے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واٹس ایپ پیغام میں اس بات کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ ورلڈکپ  فائنل میں جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ چمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرے گا۔
کرکٹ کے دامن پر میچ فکسنگ کے دھبے کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اس بار اگر اس دعوے کو درست تصور کرلیا جائے تو پھر آئی سی سی کی میچ فکسنگ روکنے سے متعلق تمام کوششیں بے رنگ نظر آتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment