یروشلم (نیوز ڈیسک) فلسطینی یوم اسیران کے مظاہروں کے دوران ایک پانچ سالہ فلسطینی بچے نے بے جگری کے ساتھ نصف درجن مسلح اسرائیلی فوجیوں کے سامنے آ کر اور ان پر پتھر برسا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
برطانوی جریدے ”میل آن لائن“ کے مطابق یہ ناقابل یقین واقعہ مغربی کنارے کے قصبے بیلین میں پیش آیا جہاں فلسطینی نوجوان اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے اور کچھ نوجوان پتھر بھی برسا رہے تھے۔ اسرائیلی فوجی نوجوانوں پر آنسو گیس پھینک رہے تھے اور ہوائی فائرنگ بھی کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک ننھا بچہ نہایت بے خوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے سامنے آ گیا۔ یہ بچہ جدید ہتھیاروں سے مسلح چھ فوجیوں کے سامنے آیا اور پھر پتھر اٹھا کران پر پھینکنے شروع کر دیئے۔ اس وقت اسرائیلی فوجی بھی بے یقینی کے عالم میں ننھے فلسطینی کو دیکھ رہے تھے جس نے چند پتھر برسائے اور پھر دوڑتا ہوا فلسطینی علاقوں کی طرف چلا گیا۔

No comments:
Post a Comment