Showing posts with label saudia. Show all posts
Showing posts with label saudia. Show all posts

Saturday, April 18, 2015

عرب ممالک میں انتہائی پرکشش نوکریوں کے مواقع

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں سینکڑوں ملازمتوں کے شاندار مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔
ڈیری کمپنی Almarai کی طرف سے 135 ملازمتوں کا اشتہار جاری کیا گیا ہے ان میں سے اکثر ملازمتیں سعودی عرب میں جبکہ کچھ متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی پیش کی جارہی ہیں۔ کمپنی کو برانڈ منیجر، پرچیزنگ ٹیم لیڈر، میڈیکل سیلز نمائندگان، پراڈکٹ گروپ منیجر، ٹیکنیکل ٹرینر اور پروڈکشن پلانر سمیت سینکڑوں دیگر ملازمین کی ضرورت ہے۔ کمپنی کی طرف سے متعدد پوسٹوں کے لئے منتخب ہونے والوں کو دوران ملازمت ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔


اسی طرح Meraas Holdingکی طرف سے بھی دبئی میں فل ٹائم ملازمتوں کی پیشکش کی گئی ہے اس کمپنی کو فسیلٹیز مینجمنٹ، پراسیس امپروومنٹ، گرافک ڈیزائن، رسک منیجر اور ریٹیل و کسٹمر سروس سمیت متعدد شعبوں میں قابل افراد کی ضرورت ہے۔ یہ کمپنی سیاحت، تفریح، ڈویلپمنٹ، ایسٹ مینجمنٹ اور ریئل اسٹیٹ کے شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔ مشہور دبئی پارکس اینڈ ریزورٹس کی ڈویلپمنٹ کا کام بھی یہی کمپنی کررہی ہے۔

Friday, April 3, 2015

سعودی عرب کا پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء


سعودی عرب کا پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء




کراچی: (قدرت نیوز)سعودی عرب پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء کرنے والا ملک بن گیا۔رواں مالی سال ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا نے کی جبکہ سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء4 سعودی عرب نے کیا۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک امریکا نے چھبیس کروڑ انیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ چین اٹھارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات سولہ کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس دوران سعودی عرب نے ملک سے آٹھ کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالرز سرمایہ کاری کا انخلاء4 کیا۔

Wednesday, April 1, 2015

یمن میں فوجی آپریشن فوری بند کیا جائے:پاکستان کو یمن کی جنگ میں مداخلت سے گریز کرناچاہیے ، ایران


یمن میں فوجی آپریشن فوری بند کیا جائے:پاکستان کو یمن کی جنگ میں مداخلت سے گریز کرناچاہیے ، ایران


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ نے یمن میں حوثیوں پر فوجی آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یمن کی جنگ میں مداخلت سے گریز کرناچاہیے ، خطے میں جنگ کی آگ پورے علاقے کو جلا کر رکھ دے گی لہٰذا یمن میں فوجی آپریشن فوری روک کر سیاسی حل تلاش کیا جائے۔یادرہے کہ یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے لیے سعودی عرب حالت جنگ میں ہے  اور سعودی حکام نے پاکستان سے بھی مدد کے لیے رابطہ کیاہے دوسری جانب  ایرانی حکام یمن میں فوجی کارروائی کی ممانعت کرتے ہوئے فوری بندش کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔ اس وقت سعودی عرب کی قیادت میں کم ازکم 10 ممالک کی فوجیں یمن میں حوثی باغٖیوں کے لیے لڑرہے ہیں جبکہ یمن کی فوج دوحصوں میں تقسیم ہے ، اس ساری صورتحال میں وہاں ہزاروں پاکستانی ، بھارت اور حتیٰ کہ چین کے درجنوں شہری بھی یمن میں پھنسے ہوئے ہیں ۔