Showing posts with label wolrd cup 2015. Show all posts
Showing posts with label wolrd cup 2015. Show all posts

Tuesday, March 17, 2015

ورلڈ کپ کوارٹر فائنل، قومی شاہینوں نے کینگروز پر جھپٹنے کی تیاری شروع کر دی

ایڈیلیڈ(دنیا نیوز)عالمی کرکٹ کی جنگ میں میں کوارٹر فائنل میں قومی شاہینوں نے آسٹریلوی کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں ، مختصر کیمپ میں گرین شرٹس نے اپنی صلاحیتوں کو خوب نکھارا۔ 

قومی ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں اڑھائی گھنٹے کے مختصر کیمپ میں حصہ لیا ۔ پریکٹس سیشن میں کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سمیت اپنی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی ۔ انجری کا شکار فاسٹ بولر محمد عرفان نے کیمپ میں حصہ لینے کی بجائے آرام کو ترجیح دی ۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد عرفان کی اہم میچ میں شرکت کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہوگا ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ایونٹ میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ دوسری جانب کینگرو ٹیم بھی گرین شرٹس کے خلاف فتح سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پرامید ہے ۔ کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا تیسرے کوارٹر فائنل میں 20 مارچ کو آسٹریلیا سے مقابلہ شیڈول ہے۔

Saturday, March 14, 2015

ورلڈ کپ 1992 کی تاریخ دوبارہ دہرائیں گے، مصباح الحق

مسلسل 3 فتوحات سے ٹیم کو نئی زندگی ملی ہے اوراب قومی ٹیم پردباؤ کا وقت ختم ہوگیا،مصباح الحق فوٹو:اے ایف پی/فائل
ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں 1992 کی تاریخ دہرائیں گے لیکن اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف کل ہونے والا میچ میگاایونٹ میں رہنے کا سنہری موقع ہے جسے کسی صورت ضائع ہونے نہیں دیں گے، مسلسل 3 فتوحات سے ٹیم کو نئی زندگی ملی ہے اور اب قومی ٹیم پردباؤ کا وقت ختم ہوگیا ہے لیکن بولروں کے ساتھ بیٹسمینوں کو بھی جیت کے لئے ذمہ داری لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے 4 کامیابیاں درکار ہیں جس کا آغاز آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرنا ہوگا اور میگاایونٹ میں کامیاب ہونے کے لئے حکمت عملی صرف جیت کے لئے کھیلنا ہے جس کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں، آئرلینڈ خطرناک ٹیم ہے لیکن ہرصورت میچ جیتنا ہوگا جب کہ یونس خان کو بٹھا نہیں سکتے لیکن حارث سہیل کو کھلانا چاہتا ہوں۔
کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بولروں نے اب تک بہتر کارکردگی پیش کی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بیٹسمینوں کو بھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا، ورلڈ کپ اپنے نام کرنے  کی حکمت عملی کا سب سے بڑا طریقہ یہی ہے کہ ابتدائی 35 اوورز میں سنبھل کر بیٹنگ کی جائے اور آخری 15 اوورز میں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کی جائے جبکہ  ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی 90 فیصد ٹیموں نے اسی حکمت عملی کے تحت کامیابی حاصل کی۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی خبررساں ادارے کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم مزید کوتاہی کی متحمل نہیں ہوسکتی، بیٹسمین حالیہ کارکردگی سے زیادہ اچھا کھیل سکتے ہیں اگر اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو مزید آگے نہیں بڑھ سکیں گے تاہم  امید ہے کہ بیٹسمین اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔