سعودی عرب کا پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء

کراچی:
(قدرت نیوز)سعودی عرب پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء کرنے والا
ملک بن گیا۔رواں مالی سال ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا نے کی
جبکہ سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء4 سعودی عرب نے کیا۔ سٹیٹ بینک کے
اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک امریکا نے چھبیس کروڑ انیس لاکھ
ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ چین اٹھارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے
جبکہ متحدہ عرب امارات سولہ کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر
رہا۔ اس دوران سعودی عرب نے ملک سے آٹھ کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالرز سرمایہ
کاری کا انخلاء4 کیا۔
No comments:
Post a Comment