Friday, April 3, 2015

سمرتی ایرانی "چینجنگ روم" میں لگے خفیہ کیمرے کی زد میں آگئیں

کیمرہ آؤٹلیٹ میں ایسی جگہ نصب تھا جوبا آسانی نہیں دیکھا جا سکتا تھا،مائیکل لوبو،فوٹو فائل
گوا: بھارت میں خواتین کی معروف بوتیک “فیب انڈیا” کے چینجنگ روم میں نصب کیمرہ پکڑا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست “گوا” میں وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی ایک معروف بوتیک میں خریداری کرنے گئیں جہاں انہیں کپڑوں کا ناپ دیکھنے کے لئے چینجنگ روم میں جانا پڑا تاہم اس دوران ان کی نظر وہاں نصب ایک خفیہ کیمرے پر پڑی جس پر انہوں نے اپنی پارٹی کے قانون دان مائیکل لوبو اور پولیس کو بلا لیا۔
قانون دان مائیکل لوبو کے مطابق کیمرہ بوتیک میں ایسی جگہ نصب تھا جوبا آسانی نہیں دیکھا جا سکتا تھا، انہوں نے بتایا کہ چینجنگ روم میں خفیہ کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ کا سلسلہ گزشتہ 4 ماہ سے جاری ہے اور اس کیمرے کی ویڈیوز آؤٹلیٹ کے مینیجر کے کمپیوٹر میں محفوظ ہورہی تھیں۔
پولیس کے مطابق انہوں نے وزیرتعلیم اسمرتی ایرانی کی درخواست پر بوتیک کے خلاف خواتین کی حرمت کی توہین کا مقدمہ درج کرکے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بوتیک کے منیجرڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بھارت میں ان کی تمام آؤٹ لیٹس پر خفیہ کیمرے نصب ہیں جو سیکیورٹی مقاصد کے لئے لگائے گئے ہیں تاہم چینجنگ روم میں نصب کیمرے کی اہم اپنے طور پر بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment