Saturday, April 4, 2015

بہو نے کی ساس سسر کے ساتھ اتنی غلیظ حرکت کہ پڑھ کر شرم آئے


بھارت(قدرت نیوز) ایک عورت اپنی ساس اور سسر کی چائے میں پیشاب ملاتے ہوئے پکڑی گئی، عورت نے اعتراف کیا کہ وہ ایسا ایک سال سے کر رہی ہے۔ 30 سالہ ریکھا ناگوانشی کو اس کی ساس نے کچن میں یہ غلیظ حرکت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ریکھا اپنے شوہر 34 سالہ دیپک کے ساتھ اپنی ارینج شادی پر ناخوش تھی۔ یہ واقعہ وسطی بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں پیش آیا۔ ریکھا اس سے پہلے ناراض ہو کر اپنے میکے بھی چلی گئی تھی کہ اب وہ اپنے والدین کے ساتھ ہی رہے گی

۔ اس کی دوست 32 سالہ عالیہ کوہلی نے بتایا کہ ریکھا کہتی تھی کہ اس کا شوہر اس سے غلاموں کا سا برتاؤ کرتا ہے، جس پر اس نے اپنے میکے میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ دیپک نے ریکھا کو اپنی چار سالہ بیٹی کا واسطہ دے کر گھر واپس چلنے کا کہا۔ ریکھا اس شرط پر واپس جانے پر تیار ہوئی کہ دیپک کھانا پکائے گا، کپڑے دھوئے گا اور اس کے پاؤں میں مساج کرے گا۔ ریکھا کی ساس نے بتایا کہ وہ ریکھا سے ملنے ہفتے میں ایک یا دو بار جاتے تھے، ہمیں پتہ تھا کہ وہ ہمیں پسند نہیں کرتی، مگر اس کے باوجود ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ یہ کر رہی ہو گی۔ وہ ہمیشہ مسکرا کر چائے کا کپ دیتی جسے ہم پی لیتے۔ ایک دن جب میں کچن میں گئی تو وہ چائے کے کپ میں پیشاب کر رہی تھی۔ اس واقعے کے بعد ساس اور سسر پولیس سٹیشن چلے گئے، جہاں انہیں بتایا گیا کہ یہ معاملہ پولیس کے کرنے کا نہیں۔ اس پر ساس اور سسر نے پنچائت بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریکھا کے سسر نے کہا ہے کہ ہمیں انصاف چاہے۔ ریکھا ور دیپک اب ساس سسر سے بالکل الگ رہ رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment