ہوبارٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے بلے باز سنگاکار نے ون ڈے انٹرنیشنل اور ورلڈکپ میں مسلسل چار سنچریاں بنانے والے پہلے بیسٹمین بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے ہوبارٹ میں ہونے والے سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والے پول میچ میں سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے ورلڈکپ کی اپنی چوتھی سنچری بنا کر دنیائے کرکٹ میں پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے اور ورلڈکپ میں مسلسل 4سنچریوں کا ریکارڈ اپے نام کرنے والے پہلے بیسٹمین بن گئے ہیں واضح رہے کہ اس سے پہلے سنگاکار نے بنگلہ دیش کے خلاف 105،انگلینڈ کے خلاف 117 اور آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے 104رنز کی اننگز کھیلی۔
نئی دلی: آئی
پی ایل ہو، ٹی ٹونٹی ،کوئی عام سیریز یا پھر ورلڈ کپ کرکٹ ہی کیوں نہ ہو
ہرایونٹ میں میچ فکسنگ کی گونج ہر وقت سنائی دیتی ہے اور اب کے بار تازہ
ترین واٹس اپ پیغام میں ورلڈ کپ 2015 کے تمام میچز فکس ہونے کے دعوے نے تو
ہلچل مچا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے تمام نتائج پہلے سے طے
شدہ ہیں جبکہ اس بار بھارت اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکے گا۔
واٹس ایپ پر شائع پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دفاعی چیمپئن بھارت اس
بار اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر پائے گا جب کہ وہ جنوبی افریقا اور زمبابوے
کے خلاف پول میچز میں شکست کھا جائے گا جب کہ بھارت پہلے کوارٹر فائنل میں
نیوزی لینڈ کو شکست دے گا لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں اسے شکست
سے دوچار ہونا پڑے گا۔
پیغام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوسرا کوارٹر فائنل زمبابوے اور
آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا فاتح ہوگا جب کہ تیسرے
کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا انگلینڈ کو شکست دے گا اور اسی طرح چوتھے
کوارٹر فائنل میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واٹس ایپ پیغام میں اس بات کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ ورلڈکپ فائنل
میں جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ چمپئن ہونے کا اعزاز
اپنے نام کرے گا۔
کرکٹ کے دامن پر میچ فکسنگ کے دھبے کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اس بار
اگر اس دعوے کو درست تصور کرلیا جائے تو پھر آئی سی سی کی میچ فکسنگ روکنے
سے متعلق تمام کوششیں بے رنگ نظر آتی ہیں۔