Saturday, February 14, 2015

مسلمان طلباءکا قتل ، امریکی صدر باراک اوبامہ کی مذمت



واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر باراک اوباما نے چیپل ہل میں قتل ہونے والے تین مسلمانوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل چیپل ہل میں 3 مسلمان طلباءکو ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا جس پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مسلمان طلباءکا قتل سفاکانہ اقدام ہے جبکہ یہ ایک ظالمانہ کاروائی ہے۔باراک اوباما نے سرکاری طور پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کسی کو مذہب کی بنیاد پر ایسی کاروائی کا نشانہ نہیں بنانا چاہیئے۔انہوں نے اس قتل کو غیر انسانی فعل بھی قرار دیا۔

No comments:

Post a Comment