Saturday, April 18, 2015

مہنگے نسخے بھول جائیں،باورچی خانے میں موجود اشیاءجنہیں استعمال کرکے آپ اپنے حسن میں کئی گنا اضافہ کرسکتے ہیں

لندن(نیوزڈیسک)خوبصورت نظر آنا مردوزن کی بنیادی خواہشات میں سے ایک ہے اور یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے لوگ مہنگے نسخے آزمانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ لیکن آج ہم آپ کو باورچی خانے میں رکھی ہوئی ایسی اشیاءکے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ تمام طریقے قدرتی اور مفید ہیں۔

سٹرابری
موسم گرما میں سٹرابری کھانے کے کئی فوائد ہیں جن میں جگر کو تقویت اور نظام انہضام میں بہتری شامل ہے۔لیکن اگر اس پھل کا استعمال چہرے کی رنگت کو شفاف بنانے کے لئے بھی کیا جائے تو یہ ایک اچھا عمل ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ سٹرابری کا پیسٹ بناکر اسے چہرے پر چند منٹ تک لگانا ہے اور پھر دیکھیں

  کہ آپ کی رنگت کس طرح سرخ اور سفید ہوتی ہے۔

سن فلاور آئل
وٹامن ای سے بھرپور یہ تیل چہرے کی جلد کو قدرتی طور پر خوبصورت بناتا ہے۔آپ چاہیں تو اسے کلینزنگ اور موسچرائزر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اسے سے سر پر بھی مالش کی جاسکتی ہے جس سے خشکی بہت جلد ختم ہوجاتی ہے۔


شہد
قدرت کے اس تحفے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔شہد میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ چہرے کو انتہائی خوبصورت، شفاف اور چمکدار بناتا ہے۔اگر چہرے پر خشکی ہو یا بہت زیادہ چکنائی ہو تو دونوں صورتوں میں شہد بہت مفید ہے،ساتھ ہی یہ کیل مہاسوں کو بھی ختم کرتا ہے۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ شہد کو اپنے چہرے پر ماسک کی طرح لیپ کرلینا ہے اور آدھ گھنٹے تک اسے لگا رہنے دینا ہے۔


چائے
سبز چائے میں وٹامن سی،بیٹا کیروٹی اور انٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ چہرے اور بالوں کے لئے بہت زیادہ مفید ہے۔آپ چاہیں تو سبز چائے بناکر اسے ٹھنڈاکریں اور بالوں میں لگا لیں۔آدھ گھنٹے کے بعد بالوں کو دھو لیں۔اسی طرح استعمال شدہ ٹی بیگ کو ٹھنڈا کرنے کے بعد آنکھوں پر رکھنے سے سیاہ ہلکے ختم ہوجاتے ہیں۔


مالٹے
آپ چاہیں تو مالٹے کے چھلکوں کو پیس کر انہیں پانی میں ملا کر چہرے پر لیپ کریں اور آدھ گھنٹے بعد دھو لیں۔اس طرح آپ کے چہرے پر گرد وغبار کی تہہ اتر جائے گی اور جلد شفاف ہوجائے گی۔


جو
قدرتی طریقے سے اگر سکرب کرنے کو دل چاہے تو آپ کو چاہیے کہ جو کا استعمال کریں۔جو میں انٹی آکسیڈینٹ اجزاءکی موجودگی کی وجہ سے چہرہ شاداب رہتا ہے ۔


سرکہ
بالعمو م سرکہ اور بالخصوص سیب کا سرکہ چہرے کے کیل مہاسوں اور چکنائی کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے چہرے کی چکنائی اور مٹی دور ہوجاتی ہے۔


دارچینی
ویسلین میں دار چینی کو بھگو کر ہونٹوں پر مساج کرنے سے ہونٹ انتہائی خوبصورت ہوجاتے ہیں۔اس عمل کو ہفتے میں دو سے تین بار ملیں اور فرق دیکھیں۔

No comments:

Post a Comment