Saturday, April 18, 2015

اینڈرائڈ صارفین کیلئے زبر دست خوشخبر ی، اب آپ کا فون گم نہیں ہو گ



سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) موبائل فون کا کھوجانا ایک ایسا واقعہ ہے جو ہم سب کے ساتھ کبھی نہ کبھی پیش آجاتا ہے ۔ہم اسے بستر کے نیچے اور الماریوں کے پیچھے ڈھوندتے رہتے ہیں لیکن کہیں اس کا سراغ نہیں ملتا ۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے دفتر یا کسی دکان میں چھوڑ کر گھر پہنچ جاتے ہیں اور پھر سخت پریشانی اٹھانا پڑتی ہے ۔خوش قسمتی سے گوگل نے کھوئے ہوئے فون کو ڈھونڈنے کے لیے ایک لاجواب سروس متعارف کروادی ہے ۔ اب آپ گوگل کے کروم براؤزر میں "Find My Phone" لکھ کر سرچ کرسکتے ہیں اور محض چند سیکنڈ میں ایک نقشہ آپ کے سامنے ظاہر ہوجائیگا جس میں آپ کے فون کی لوکیشن دکھائی جائے گی۔نقشے کے نیچے نظر آنے والے نیلے آئی کون کی مدد سے آپ براؤزر سے ہی اپنے فون پر کال بھی کرسکتے ہیں۔


اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس گوگل ایپ کا تازہ ترین ورژن ہو ۔ یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ فونز کو ڈھونڈنے کے لیئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔اس کے لیے فون کی سیٹنگ میں Locationکا فنکشن آن ہونا بھی ضروری ہے۔آپ کا فون آپکے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے اور فون ڈھونڈنے کے لیے کروم براؤزر میں سائن ان ہونا ضروری ہے ۔

No comments:

Post a Comment