Showing posts with label gas. Show all posts
Showing posts with label gas. Show all posts

Wednesday, February 18, 2015

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ،2ماہ تک باضابطہ شروع ہونیکا امکان

کابل (اے این این )ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ دو ماہ تک باضابطہ طور پر شروع کرنے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ یہ بات افغانستان کے معدنیات اور پیٹرولیم کے وزیر داؤد شاہ صبا نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ منصوبے کو جلد شروع کرنے کیلئے کنسورشیم لیڈر کو جلد حتمی شکل دی جائے گی ۔