Showing posts with label pakistan mobiles. Show all posts
Showing posts with label pakistan mobiles. Show all posts

Saturday, April 18, 2015

اینڈرائڈ صارفین کیلئے زبر دست خوشخبر ی، اب آپ کا فون گم نہیں ہو گ



سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) موبائل فون کا کھوجانا ایک ایسا واقعہ ہے جو ہم سب کے ساتھ کبھی نہ کبھی پیش آجاتا ہے ۔ہم اسے بستر کے نیچے اور الماریوں کے پیچھے ڈھوندتے رہتے ہیں لیکن کہیں اس کا سراغ نہیں ملتا ۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے دفتر یا کسی دکان میں چھوڑ کر گھر پہنچ جاتے ہیں اور پھر سخت پریشانی اٹھانا پڑتی ہے ۔خوش قسمتی سے گوگل نے کھوئے ہوئے فون کو ڈھونڈنے کے لیے ایک لاجواب سروس متعارف کروادی ہے ۔ اب آپ گوگل کے کروم براؤزر میں "Find My Phone" لکھ کر سرچ کرسکتے ہیں اور محض چند سیکنڈ میں ایک نقشہ آپ کے سامنے ظاہر ہوجائیگا جس میں آپ کے فون کی لوکیشن دکھائی جائے گی۔نقشے کے نیچے نظر آنے والے نیلے آئی کون کی مدد سے آپ براؤزر سے ہی اپنے فون پر کال بھی کرسکتے ہیں۔


اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس گوگل ایپ کا تازہ ترین ورژن ہو ۔ یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ فونز کو ڈھونڈنے کے لیئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔اس کے لیے فون کی سیٹنگ میں Locationکا فنکشن آن ہونا بھی ضروری ہے۔آپ کا فون آپکے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے اور فون ڈھونڈنے کے لیے کروم براؤزر میں سائن ان ہونا ضروری ہے ۔

Saturday, April 11, 2015

نوکیا کی شاندار واپسی،42گنا تیز انٹرنیٹ دنیا کو حیران کردی




بوسٹن (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں موبائل فون کمپنیاں ابھی 4G ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی کوشش میں ہیں لیکن نوکیا نے اس سے چالیس گنا تیز 5G ٹیکنالوجی متعارف کرواکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نوکیا کی 5G ٹیکنالوجی 73,000MHz فریکوینسی پر ڈیٹا بھیج سکتی ہے جسے 73GHz بھی کہا جاتا ہے۔ موجودہ 4G نیٹ ورک 700 سے 3500MHz فریکوینسی پر ڈیٹا منتقل کرسکتے ہیں جبکہ 4Gکی زیادہ سے زیادہ ممکن تھیوریٹیکل سپیڈ 42Mbps ہے۔ امریکی شہر بوسٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں نوکیا نیٹ ورکس میں اپنی نئی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا جس کی سپیڈ 10Gbps تک ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے مکمل HD فلمیں بھی پلک جھپکنے میں بھی ڈاﺅن لوڈ ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ موبائل فونز اس قدر ہائی فریکوینسی پر سگنل موصول نہیں کرسکتے لہٰذا اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے نئی قسم کے موبائل فونز تیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔